جاسوسی اسکینڈل کے بناء ریلائینس ، ایس آر کے حصص میں گراوٹ

ممبئی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انیل امبانی زیرقیادت ریلائینس گروپ کی کمپنیوں اور ایس آر آئیل نیز مکیش امبانی کی ریلائینس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے حصص میں آج فروخت کا زبردست دباؤ دیکھنے میں آیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے کارپوریٹ جاسوسی اسکینڈل کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوکر ان اسٹاکس سے چھٹکارا پانے کے جتن شروع کردیئے ہیں۔ ایس آر کے شیئرس کی قدر 3.79فیصد ، ریلائینس گروپ کے حصص 2.43 فیصد گھٹ گئی۔