مولانا خواجہ شریف اور جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں نصاب کی رسم اجرائی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : جاریہ گرمائی میقاتی تعطیلات میں ادارہ سیاست اور المعہد الدینی العربی کے باہمی اشتراک سے شہر کے مختلف مقامات پر مختصر مدتی دینی تعلیمی کورس کے مراکز بنائے گئے ہیں جہاں یہ 4 مئی سے باضابطہ کلاسیس کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس ضمن میں دفتر سیاست پر مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ اور مولانا جواد صدیقی اور اساتذہ کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر کے اجلاس پر اہتمام ہوا اور ان جماعتوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں نے دینی کورس کو ڈیجٹیلائیز کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں ہزاروں قارئین سیاست پڑھتے ہیں ۔ اور انگلش ورژن میں دینی کوئز کا بہترین ردعمل مل رہا ہے ۔ مولانا حافظ و قاری محمد جواد صدیقی نگران مراکز و ناظم المعہد الدینی العربی نے اس کورس کے خدوخال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مختصر مدتی سالانہ دینی تعلیمی کورس ہے جو 15 سال سے زائد عمر کے مرد حضرات و خواتین کے لیے مرتب کیا گیا اور رکھا جارہا ہے ۔ اس کورس میں تجوید مع عملی مشق ، قرآن مجید ، منتخب احادیث ، دعائیں ، احکام نماز ، روزہ ، وضو ، غسل ، تیمم ، عقائد ، مختصر سیرت طیبہ ، سیرت صحابہ اور سیرت اولیائے وغیرہ شامل نصاب ہے ۔ داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اوقات شام 7 تا 9 بجے ہیں ۔ ان کے مراکز اور اساتذہ ذیل کے مطابق رہیں گے۔ المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ مولانا حافظ آصف الدین ، مولانا محمد خواجہ محی الدین ، مدینہ گرامر ہائی اسکول یاقوت پورہ ، مولانا محمد جعفر محی الدین ، شاہین ہائی اسکول فرسٹ لانسر ، مولانا محمد شکیل حسین ، ایم اے آئیڈل اسکول کشن باغ ، مولانا محمد سعد ، احد ہائی اسکول جھرہ آصف نگر ، مولانا شاہد ندیم ، پیراگان ہائی اسکول بی بی چشمہ فلک نما ، مولانا حامد بن محمد قریشی سینٹ سلیمان ہائی اسکول حسن نگر ، مولانا محمد طاہر خاں ہیں ۔ اس کے علاوہ اور مراکز بنائے جائیں گے اس کی مزید معلومات کے لیے نگران مراکز مولانا جواد صدیقی سے 9391091666 پر ربط کریں ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست اور مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے کتاب نصاب برائے مختصر مدتی دینی معلوماتی کورس کی رسم اجرائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد جواد صدیقی ، حافظ آصف الدین ، مولانا خواجہ محی الدین ، مولانا شکیل حسین ، مولانا محمد سعد ، مولانا شاہد ندیم ، مولانا حامد بن محمد قریشی ، مولانا محمد طاہر خاں موجود تھے ۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا ۔۔