جاریہ ماہ صدر ترکی کا دورہ ہند

نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان 30 اپریل کو ہندوستان کے دورہ پر پہنچیں گے۔ یکم ؍ مئی کو وزیراعظم مودی سے اہم باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ این ایس جی کو ہندوستان کی رکنیت کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے جبکہ چین رکنیت کا مخالف ہے۔ تاہم اس سوال پر کہ کیا این ایس جی کی رکنیت پر بھی بات چیت ہوگی ۔ حکومت ترکی کی ترجمان نے جواب سے گریز کیا۔