حیدرآباد۔ 25 فروری (این ایس ایس) جاریہ سیزن کے دوران سوائن فلو کے تقریباً 637 نمونے مثبت پائے گئے ۔ ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاریہ سیزن یعنی یکم اگست 2015ء تا 24 فروری 2016ء جملہ 5,392 افراد کے H1N1 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 637 مثبت پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام ٹیچنگ ہاسپٹلس ، ڈسٹرکٹ اور ایریا ہاسپٹلس میں ادویات کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ طبی معائنوں کی کٹس بھی دستیاب ہیں۔