سوانا (امریکہ) ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایر نیشنل گارڈ کا سی ۔ 130 مال بردار طیارہ آج سوانا ایرپورٹ جارجیا کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب چاتم کاونٹی کے ڈپٹی کارونر ڈفنی ولیمس نے کہا کہ پولیس کے بموجب دو افراد اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ تاہم دیگر تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔
اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر
جھوٹی دھمکی سے ہلچل
نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی جانے والی پرواز کو دہلی ایرپورٹ پر صیانتی عملہ کے حوالہ کردیا گیا اور ایرپورٹ پر ہلچل مچ گئی جبکہ انڈیگو ایرلائنس نے اطلاع دی کہ صیانتی عہدیداروں کو 8:15 بجے ایک نامعلوم شخص کی ٹیلیفون کال وصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ممبئی جانے والی پرواز پر ایک بم نصب کیا گیا ہے۔ بم کی دھمکی کا تخمینہ کرنے والی کمیٹی کا ایک اجلاس فوری طلب کرلیا گیا۔ بعدازاں اطلاع ملی کہ یہ ایک جھوٹی دھمکی تھی جبکہ طیارہ کی 2 گھنٹے تک تفصیل سے تلاشی لی جاچکی تھی۔ ایرلائنس ممبئی سے بھی خواہش کی گئی تھی کہ مشتبہ مسافرین کی تلاشی لی جائے۔