جادھو کی والدہ کو ویزا وزارت خارجہ پاکستان کے زیرغور

اسلام آباد 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہاکہ وہ کلبھوشن جادھو کی والدہ کی ویزا کے لئے درخواست تاکہ وہ فوجی عدالت سے سزائے موت یافتہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں، زیرغور ہے۔ ہندوستان نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ اونتیکا جادھو کو اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ نفیس زکریا نے کہاکہ ہندوستان کی درخواست زیر غور ہے۔