اسلام آباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ سخت حفاظتی طریقہ کار سزائے موت پانے والے قیدی کلبھوشن جادھو، ان کی بیوی اور والدہ کے ساتھ اختیار کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ادعا کیاکہ ماضی میں ہندوستان اس قسم کے رویہ سے اتفاق کرچکا ہے۔ وزیرخارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف نے ہندوستان کے ان الزامات کو مسترد کردیا جو اس نے جادھو خاندان کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 25 ڈسمبر کو انسانی بنیادوں پر جادھو کے ارکان خاندان کو اس سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی اور جو رویہ اختیار کیا گیا تھا وہ صرف صیانتی انتظامات کے سخت طریقہ کار کے مطابق تھا جس سے پڑوسی ملک بھی ماضی میں متفق ہوچکا ہے۔