نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہاکہ کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی فراہم کرنے اور اُن کی ماں کے لئے ویزا کی درخواست کے بارے میں بھی پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جبکہ پاکستانی میڈیا میں اطلاعات آئی ہیں کہ اسلام آباد جادھو کی والدہ کو اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے سفر کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے یہ بھی کہاکہ یہ کیس بین الاقوامی عدالت انصاف میں زیردوران ہے اور ہندوستان 13 ستمبر کی مہلت کے مطابق کام کررہا ہے۔