جاب میلے نمائش ہوکر رہ گئے

چار سال میں 126 جاب فیر، صرف 65 افراد کو نوکریاں
حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کے زیراہتمام حیدرآباد اور اضلاع میں وقفہ وقفہ سے روزگار کی فراہمی کے مقصد سے جاب میلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان کی حیثیت نمائشی ہے۔ لیکن اس طریقہ کار سے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم نہیں ہوئے ہیں۔ ایک حالیہ سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں 2014 ء سے 2017 ء تک چار سال کے دوران 126 جاب میلہ منعقد کئے گئے جس میں 759 باصلاحیت امیدواروں نے شرکت کی لیکن صرف 65 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ اضلاع نلگنڈہ اور محبوب نگر میں منعقد کئے گئے جاب میلوں میں ایک ہزار 95 امیدواروں نے شرکت کی لیکن ان میں سے کسی ایک کو بھی روزگار فراہم نہیں کیا گیا۔