31 کمپنیوں کا ملازمتوں کے لیے پیشکش ، برسر موقع انٹرویوز
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مختلف کمپنیوں میں ملازمتوں کے لیے جاب فیر رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ مہدی پٹنم میں منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف 31 کمپنیوں نے شرکت کی جن میں فلپ کارڈ ، آئی سی آئی سی بنک ، ٹاٹا ، کال سنٹرس ، ٹی ڈبلیو آئی انٹرنیشنل اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے برسر موقع انٹرویو لیا کئی امیدواروں کے بائیو ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے انہیں کال لیٹر یا آفر لیٹر دیا جائے گا ۔ ایم بی اے ، ڈگری ہولڈرس ، انجینئرس ، انٹر ، میٹرک لڑکے / لڑکیوں کی شہر کے علاوہ اضلاع سے صبح سے بے شمار امیدوار موجود تھے ۔ پرائیوٹ کمپنیوں اور کارپوریٹ سکٹر میں روزگار کے لیے جو لیول ہوتے ہیں ان میں لیول ایک میں شخصی معلومات کے بعد لیول دو میں اپٹی ٹیوٹ ٹسٹ کے بعد کمپنیوں میں انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا اور لمبی قطار میں امیدواروں نے ایک سے زائد کمپنیوں سے رجوع ہو کر انٹرویو دئیے ۔ اس جاب میلہ کی نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ کئی امیدواروں کو یہ تمام امور سے پہلی دفعہ گذرنا پڑا ۔ اور انہیں اس کا علم ہوا ۔ اسکل انڈیا پر برسر موقع مضمون تحریر کرتے ہوئے امیدواروں کی قابلیت بھی جانچی گئی ۔۔