شیخ فیصل بن قاسم ال تھانی کو تہنیت پیش کی
حیدرآباد 28 اپریل (پریس نوٹ) انڈیا عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن کے صدر اور صدر آل انڈیا میناریٹیز فورم جناب جابر پٹیل نے قطر کے انتہائی کامیاب بزنسمین شیخ فیصل بن قاسم بن فیصل ال تھانی کو تہنیت پیش کی جنھوں نے قطر میں بزنس کو فروغ دینے اور اس شعبہ کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ال فیصل ہولڈنگ کمپنی کی ترقی سے جس کے شیخ فیصل بن قاسم فاؤنڈر اور چیرمین ہیں، اسی انٹرپرینرئیل ویژن کی عکاسی ہوتی ہے جس سے قطر دنیا کی ایک مضبوط اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں تبدیل ہوا ہے۔ 1960 ء کے دہے میں ایک قلیل سرمایہ سے شروع کی گئی ایک چھوٹی لوکل ٹریڈنگ کمپنی کے فاؤنڈر اینڈ چیرمین شیخ فیصل بن قاسم ال تھانی نے گزشتہ پانچ دہوں میں اس بزنس کو قطر کے ایک بڑے خانگی انڈسٹری گروپ میں تبدیل کردیا جس کے آپریشنس مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی مارکٹس میں جاری ہیں۔ شیخ فیصل نے قطر کے ہیرٹیج اور کلچر کو فروغ دینے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے اور وہ ال فیصل ہولڈنگ کمپنی کے فاؤنڈر اینڈ چیرمین Aamal کمپنی کیو پی ایس سی کے فاؤنڈر اینڈ چیرمین، قطری بزنس اسوسی ایشن کے چیرمین، شیخ فیصل بن قاسم ال تھانی میوزیم کے فاؤنڈر اینڈ چیرمین اور مشرق وسطیٰ میں شیخ فیصل بن قاسم ال تھانی سنٹر فار انٹرپرینئرشپ کے فاؤنڈر اینڈ چیرمین ہیں۔