جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بگ بازار کاچیگوڑہ مہربند

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لیے بلدیہ نے سخت گیر موقف اختیار کرلیا ہے ۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے جائیداد ٹیکس ادا نہ کرنے والے بالخصوص کمرشیل جائیدادوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور آج اس خصوص میں بڑے شاپنگ مال بگ بازار کی کاچی گوڑہ شاخ کو مہر بند کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ کمشنر کی خصوصی ہدایت پر عملہ نے کارروائی انجام دی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جائیداد ٹیکس کی ادائیگی کے لیے مالکین کو پہلے ہی نوٹس کے ذریعہ اطلاعات فراہم کی جاچکی ہیں ۔ باوجود اس کے لاپرواہی پر برہم بلدیہ کی جانب سے اقدامات کیے گئے ۔ امکان ہے جی ایچ ایم سی ایسی مزید کارروائیاں انجام دیگا ۔