جائیداد ٹیکس وصولی میں جی ایچ ایم سی کا نیا ریکارڈ

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( آئی این این ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس وصولی میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ سال 2017-18 کیلئے جی ایچ ایم سی نے 1320.26 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول کیا ہے جو سال گذشتہ کی بہ نسبت 115 کروڑ روپئے زیادہ ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے پراپرٹی ٹیکس وصولی میں نیا ریکارڈ بنانے پر عملہ و اسٹاف کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ دیگر ذرائع سے بھی جی ایچ ایم سی کے مالیہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ اشتہارات کے ذریعہ بھی بلدیہ کو زائد آمدنی ہوئی ہے ۔