حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے بغیر جرمانہ کے جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ 30 جون تک جائیداد ٹیکس ادا نہ کرنے والے ٹیکس دہندوں پر ہر ماہ 100 روپئے پر 2 روپئے کے حساب سے یعنی 2 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی نے تمام جائیداد ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنا جائیداد ٹیکس بل کلکٹرس ، یا سٹیزن سرویس سنٹرس ، می سیوا سنٹرس یا آن لائن کے ذریعہ ادا کریں ۔ اس سال جائیداد ٹیکس کی وصولی 200 کروڑ روپئے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ آج تک چار لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان سے 204 کروڑ روپئے وصول کئے گئے ۔ گذشتہ سال صرف 91.16 کروڑ روپئے ہی وصول ہوئے تھے ۔۔