جئے پور میں 50 ہزار نوجوانوں نے بیک وقت وندے ماترم گیت پیش کیا

جئے پور ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تقریبا 50,000 نوجوانوں نے آج جن پتھ پر قومی گیت وندے ماترم بیک آواز پیش کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر راجستھان وسندرا راجے نے کہا کہ وندے ماترم عوام کو متحد کرتا ہے اور نوجوانوں سے خواہش کی کہ ملک کو ساری دنیا میں اول مقام تک پہنچائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قوم کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔ سال 2003 کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے بتایا کہ تقریبا 155 ممالک نے دنیا بھر میں وندے ماترم کو دوسرا سب سے زیادہ مقبول گیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ۔ اس موقعہ پر تقریبا 120 موسیقاروں نے بالخصوص وکرم ہزارہ کی قیادت میں ستار بجا کر شو کو یادگار بنادیا گیا ۔ جس کا اہتمام ہندو اسپریچول اینڈ سروسیس فنڈ نے کیا تھا ۔۔