نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ریاست راجستھان کے شہر جئے پور میں 29 افراد زکا وائرس سے متاثر پائے جانے کے انکشاف کے بعد مرکزی وزارت صحت نے عوام سے خوف و سنسنی کا شکار نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ زکاء وائرس سے پھوٹ پڑنے والی وباء قابو میں ہے۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق راجستھان میں تاحال 29 افراد اس مرض سے متاثر ہیں جن کے معائنوں کے نتائج مثبت پائے گئے تھے۔ تاہم عوام کو خوف و سنسنی کے شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ سب کچھ قابو میں ہے۔