نئی دہلی ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ماہ منعقد ہونے والے جئے پور لٹریچر فیسٹول (ادبی میلہ) میں چینی نژاد برطانوی ادیب جنگ چھنگ (Jung-Chang) اور سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور فلمی اداکار نصیرالدین شاہ 234 شرکاء میں شامل ہیں، جنہیں فیسٹول میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ مسٹر جنگ چھنگ جن کی دہنی نشو و نما ماؤ کے چین میں ہوئی ، ان کی مشہور زمانہ تصنیف Wild Swang 15 ملین کا پیان فروخت کی ہے اور برطانوی بائیو گرافر اور گزشتہ سال کے سامیول جانسن ایوارڈ یافتہ لکی ہیگس ہیلٹ بھی مہمانوں کی قطعی فہرست میں شامل کئے گئے۔ فیسٹول کے معاون ڈائرکٹرس William Dalrymple اور نمیتا گھوکلے نے بتایا کہ 21 تا 25 جنوری منعقد ہونے والے لٹریچر فیسٹول میں مصنفین ، اوتھیمس (موضوعات) اسپانسر ان جئے پور لٹریچر کو قطعیت دیدی گئی ہے۔سابق صدر جمہوریہ اور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر عبدالکلام ویژن برائے انڈیا پر مخاطب اور ملک کودرپیش مسائل پر شرکاء سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کا بنیادی مقصد ہندوستانی ادیبوں کو عالمی سطح پر روشناس کروانا اور دنیا کے مشہور مصنفین کو ہندوستان لانا ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار نصیرالدین شاہ اپنی خود نوشت سوانح حیات پر اظہار خیال کرائیں گے جبکہ ڈرامہ نگار گریش کرناڈ کا ایک خصوصی ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔