جئے پور ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی جانے والی جئے پور سے انڈیگو فلائٹ کی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے روانگی میں 40منٹ تاخیر ہوئی جب کہ ایک مسافر نے ایئر لائنز کے ارکان عملہ کے ساتھ زبانی تکرار کے بعد ایئرپورٹ پر بم موجود رہنے کی جھوٹی اطلاع دی ۔ ملزم جے پی چودھری جئے پور کا متوطن ہے اور مبینہ طور پر اُس کی خانگی ایئرلائنز کمپنی کی سیکورٹی چیک کے دوران ارکان عملہ میں سے ایک سے زبانی تکرار ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد اس نے اس کے لگیج میں بم ہونے کی جھوٹی اطلاع دی ۔