جئے پال ریڈی ، کانگریس قائد مہمان مقرر

نئی دہلی /3 اگست ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کے اے آئی سی سی کے ترجمان کی حیثیت سے تقرر کو آج منظوری دے دی ۔ جئے پال ریڈی اس سے پہلے بھی اس پارٹی کے ترجمان رہ چکے ہیں ۔ وہ 1998 میں اندر کمار گجرات کابینہ میں وزیر اطلاعات و نشریات تھے اور 21 سال کے وقفہ کے بعد کانگریس میں دوبارہ واپس آگئے تھے ۔ جنہیں 2004 کے انتخابات میں حلقہ مریال گوڑہ سے لوک سبھا کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا ۔ 2009 میں 15 ویں لوک سبھا کیلئے حلقہ چیوڑلہ سے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ شہری ترقیات ، پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی رہے ۔ 2014 کے انتخابات میں حلقہ محبوب نگر سے انہیں ٹی آر ایس کے اے جتیندر ریڈی کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی ۔