چینائی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈآٹ کام ) چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا کی صحت میں مسلسل بہتری آتی جا رہی ہے اور انہیں علاج کیلئے مزید کچھ وقت دواخانہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اپولو ہاسپٹل نے یہ بات بتائی ۔ دواخانہ نے کل بتایا تھا کہ ان کا انفیکشن کا علاج چل رہا ہے ۔ اپولو ہاسپٹلس کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبیا وشواناتھن نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ معزز چیف منسٹر ٹاملناڈو کا اپولو ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت میں مسلسل بہتری آتی جا رہی ہے ۔ دواخنہ نے کہا کہ علاج میں مناسب اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں انہیں تنفس میں مدد دی جا رہی ہے اور دوسرے طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں۔ علاج کے اچھے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔