جئے شنکر کی سارک یاترا، کابل میں آمد

کابل ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معتمد خارجہ ایس جئے شنکر علاقائی تنظیم سارک کے رکن ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد پر مبنی سارک یاترا کے ایک حصہ کے طور پر افغان قیادت سے بات چیت کیلئے آج یہاں پہنچے۔ جئے شنکر ہلکی برفباری کے درمیان اسلام آباد سے کابل پہنچے جہاں افغانستان کے سینئر عہدیداروں ہندوستانی ہائی کمشنر امرسنہا نے ایرپورٹ پران کا استقبال کیا۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ہندوستانی معتمدخارجہ ایس جئے شنکر، سارک یاترا کے ایک حصہ کے طور پر کابل پہنچے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر شنکر نے آمد کے فوری بعد ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔ سب سے پہلے افغانستان کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) عبداللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔ وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ علاقائی و باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعدازاںصدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔