نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ہند۔پاک معتمدین سطح کی بات چیت کے منسوخ ہونے کے 7 ماہ بعد ان کا یہ دورہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وہ سارک یاترا شروع کرنے والے ہیں اور تمام 7 ایشیائی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ مارچ میں پاکستان سے یہ دورہ شروع ہوگا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ معتمد خارجہ 3 مارچ کو پاکستان کا سفر کریں گے ۔اس دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو قطعیت دینے سے متعلق کوشش کی جائے گی ۔ اس ماہ کے اوائل وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے بات چیت کی تھی جس کے بعد ہی جئے شنکر کے دورہ اسلام آباد کا اعلان کیا گیا ہے۔