کراچی (پاکستان):پاکستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر‘ پاکستان کی پہلی کھلاڑی بنی جس نے ایک روز بین الاقوامی میچوں میں سو وکٹ حاصل کئے ہیں۔
سری لنکا کے کولمبو میں چل رہے ائی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوائلفائر مقابلہ کے دوران بنگالہ دیش کی جہاں آراء عالم کو اؤٹ کرتے ہوئے ثناء نے ایک سووکٹ پورے کئے اور پاکستان یہ مقابلہ 67رنوں سے فاتح رہا۔
اس کے علاوہ وہ چھٹی ایسے خاتون کھلاڑی بنی جس نے سو وکٹوں کے ساتھ1000رن بھی بنائے ہیں ۔
آخبار ڈاؤن کے مطابق میر کرکٹ کی تاریخ میں پندروہیں ایسے خاتون کھلاڑی ہیں جس نے یہ مقام حاصل کیاہے۔
میاچ کی شروعات کے وقت میر کے98ووکٹ تھے‘36ویں اوور میں غلام فاطمہ کو اؤٹ کیا جس کا کیچ سلمہ خاتون نے پکڑا ۔اگلے اؤور میں میر کی گیند بازی کے دوران رابیہ شاہ کا کیچ وکٹ کیپر نے چھوڑا۔
مگر 43ویں اوور میں میر نے جہاں آرا ء عالم کواؤٹ کرنے کے بعد 100وکٹ لینے والی کھلاڑی بنیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کپتان کو ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد بھی دی۔