حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کی برینڈ ایمبسیڈر اور ملک کی سرکردہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو گذشتہ روز نیویارک میں کھلے گئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ 2014 کے مسکڈ ڈبلز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ ثانیہ مرزا کے نام اپنے پیغام مبارکباد میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اس کامیابی کے ذریعہ حیدرآباد کے لیے فخر کا موقع فراہم کرنے پر ٹینس اسٹار کی بھر پور ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ کے عوام اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انہوں (ثانیہ ) نے مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلام ٹائیٹل جیت لیا ہے جو ایک منفرد اعزاز ہے ۔