ثانیہ مرزا کو وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کامیابی فخر کی بات ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ثانیہ نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے یو ایس اوپن مکسڈ بلز فائنل میں اچھا مظاہرہ کیا ۔ مودی نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی کیئی نشی کوری کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے یو ایس فائنل میں اپنا مقام بنایا ہے ۔ جمعہ کے دن ثانیہ مرزا اور برازیل کے برونو سورس کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز ٹرافی جیتی تھی ۔