ثانیہ مرزا پر بی جے پی کی تنقید مسلم دشمنی: تلنگانہ مائناریٹی سنگم

حیدرآباد۔/26جولائی، ( راست ) ثانیہ مرزا کی حیثیت ایک بین الاقوامی شخصیت کی ہے، ثانیہ مرزا نے علاقہ واری سطح کا کام نہیں کیا بلکہ اپنے ملک ہندوستان کا دنیا میں نام روشن کیا ہے۔ سابق میں بھی بی جے پی اور دیگر زعفرانی جماعتوں نے مسلمانوں کے تعلق سے بے بنیاد باتوں پر ہوا کھڑا کیا ہے۔ جب دلیپ کمار کو پاکستان کی جانب سے نشان امتیازسے بڑا ایوارڈ دیا گیا تو زعفرانی جماعتوں کے لوگوں نے مظاہرہ کیا اور ایوارڈ واپس کرنے یا پھر پاکستان جانے کا دلیپ کمار سے مطالبہ کیا۔ مگر جب سابق وزیر اعظم آنجہانی مرارجی دیسائی کو یہ ایوارڈ دیا گیا تو وہی لوگوں نے خاموشی اختیار کرلی۔ گجرات میں امیتابھ بچن کو برانڈ سفیر مقرر کردیا گیا تو کسی نے منہ نہیں کھولا، پھر ثانیہ مرزا پر یہ چیخ و پکار کیوں؟ وجہ یہی ہے کہ یہ کسی بھی مسلم نام و برداشت نہیں کرسکتے۔ مسلمانوں کو حکومت کچھ دیتی ہے تو انہیں پریشانی ہوجاتی ہے۔ تلنگانہ میناریٹی سنگم ثانیہ مرزا کو کسی ایک مخصوص ریاست کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتا بلکہ انہیں ہندوستان کی بیٹی اور قابل فخر بیٹی تسلیم کرتا ہے۔ بی جے پی کے حسدکے معاملہ کی فرقہ پرستی کی سخت مذمت کرتا ہے۔