دبئی ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اب نیا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں جیسا کہ وہ اپنی سوانح حیات پر بالی ووڈ فلم بنانا چاہتی ہیں۔ ثانیہ نے انکشاف کیا کہ وہ اس حوالے سے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کر رہی ہیں تاہم معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں اس لئے اس بارے میں زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں۔ا نہوں نے کہا کہ برصغیر میں کرکٹ کو جو پذیرائی ملتی ہے ،وہ کسی دوسرے کھیل کو حاصل نہیںحالانکہ دیگر کھیلوں میں بھی ہندوستان کے پاس چیمپئن کھلاڑی موجودہیں اور بالی ووڈ فلموںکے ذریعہ عوام کو ان کھلاڑیوں کے بارے میں پتا چلتا ہے۔