ثانیہ مرزا اور میتھالی راج کو چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد 29 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن وومنس ڈبلز خطاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ ثانیہ نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ یہ خطاب جیتا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ثانیہ نے مسلسل تیسری مرتبہ گرانڈ سلام خطاب جیت کر کارنامہ انجام دیا ہے اور انہوں نے مسلسل 36 میچس میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جس سے ریاست اور ملک کا نام اونچا ہوا ہے ۔ چیف منسٹر نے ایک اور پریس نوٹ میں حیدرآبادی اسٹار کرکٹر متھالی راج کو بھی مبارکباد دی کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔