تیونس کے وزیر اعظم علی العریض اپنے عہدے سے مستعفی

تونیس ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے وزیر اعظم علی العریض اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ علی العریض نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیا ، جو اس سال کے دوران ہونے والے انتخابات تک یہ ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ العریض کا تعلق اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ سے ہے۔ اس استعفے کے ساتھ ہی تیونس میں پہلی منتخب جمہوری حکومت کے اقتدار کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔ 2011ء میں منتخب ہونے والی اس حکومت کو اس دوران متعدد مسائل کا سامنا رہا۔ نئے عبوری وزیر اعظم مہدی جمعہ ہوں گے۔