تیونس :نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ

تیونیسیا۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیونس کی قومی اتحاد کی حکومت نے جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ پچھلی حکومت کو گزشتہ ماہ برخاست کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم یوسف شاہد نے پارلیمان سے اپنے حق میں 167ووٹ لیے جب کہ ان کی مخالفت میں 22 ووٹ پڑے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ، کرپشن کے خلاف اقدامات اور ملکی معیشت کی ترقی شامل ہیں۔