تیونس۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تیونس میں نئی متحدہ حکومت نے جائزہ حاصل کرلیا۔ بہار عرب کا اسی ملک سے آغاز ہوا تھا۔ وزیراعظم یوسف شاہد ملک کے پہلے کم عمر لیڈر ہیں ۔ تاہم انہیں معاشی اور سیکوریٹی چیلنجس کا سامنا ہے۔ تیونس کے 1956ء میں فرانس سے آزادی کے بعد 40 سالہ یوسف شاہد کو سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 2011ء میں عوامی احتجاج کے بعد زین العابدین بن علی کو معزول کردیا گیا اور 6 سال سے کم عرصہ میں وہ ساتویں وزیراعظم ہیں۔