تیونس میں سیکوریٹی سربراہان برطرف

تیونس۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے وزیراعظم نے میوزیم پر 3 بندوق برداروں کے حملہ کے بعد 5 سرکردہ سیکوریٹی عہدیداروں کو برطرف کردیا۔ تیونس کے میوزیم پر کئے گئے اس حملہ میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 13 سال میں پہلی مرتبہ سیاحتی مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزیراعظم نے حملہ کے مقام کا دورہ اور سیکوریٹی مسائل کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ داعش نے میوزیم پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تیونس کو پڑوسی ملک لیبیا کی طرح بدامنی کا سامنا ہے اور یہاں بھی داعش کا اثرورسوخ بڑھتا جارہا ہے۔