نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے تیونس میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی اور اسے غیر انسانی حرکت قرار دیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں ہندوستان کی حکومت اور عوام تیونس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مہلوکین کے ورثاء سے تعزیت اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔