تیونس میں حادثہ 17 ہلاک

تیونس ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک مسافر ٹرین اور لاری میں ہوئی ٹکر میں 17 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ۔ ٹرانسپورٹ اور انٹیریر وزارت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ۔ مہلوکین میں زیادہ تر ٹرین کے مسافرین شامل ہیں جو حادثہ کے بعد پٹریوں سے اتر گئی ۔ ٹرین اور لاری کے ڈرائیورس بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ یہ حادثہ تیونس سے 60 کیلو میٹر کے فاصلہ پر رونما ہوا ۔

نیپال میں برف کا تودا کرنے کے بعد نعشوں کی تلاش معطل
کٹھمنڈو ۔ 16 ۔ جون ( سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے شمالی پہاڑیوں سے برف کے تودے گرنے سے پانچ فوجی راحت رسانی کارکن زخمی ہوگئے، جس کیی وجہ سے پہاڑی کی ڈھلوان پر دیہات میں زمین کھسکنے سے ملبے میں دفن نعشوں کی تلاش معطل کردی گئی۔ اپریل کے تباہ کن زلزلہ میں زمین کھسکنے سے مرنے والوں کی نعشیں ملبہ میں دب گئی تھیں۔