تیونس میں اسلام پسندوں کا حملہ چار تیونسی فوجی ہلاک

تونیس۔ 6نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) الجزائر کی سرحڈ سے ملحق تیونس کے علاقے کیف میں اسلام پسند جنگجْوؤں کے ایک حملے میں تیونس کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔ تیونس کی وزارت دفاع نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق حملہ فوجیوں کی بس پر کیا گیا اور دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب تیونس میں صدارتی الیکشن کی مہم جاری ہے۔ صدارتی انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے۔ قبل ازیں پارلیمانی الیکشن میں سیکولر سیاسی جماعت ’ندا تیونس‘ کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔