ملبورن۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانی نژاد شہریوں کو آسٹریلیا کے اعلی ترین سیویلین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ طب کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات اور اپنی کمیونٹی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دینے کے اعتراف کے طور پر انہیں ایوارڈ کا مستحق قراردیا گیا۔ سڈنی کے رہنے والے میڈیکل پریکٹیشنر پروشوتم سائوریکر کو آرڈر آف آسٹریلیا میڈل برائے سال 2017 دیئے جانے کا اعلان کیا گیا جو جنہیں جنرل ڈیویژن زمرہ میں طب کے شعبہ اور ہندوستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جبکہ پرتھ کے رہنے والے مکھن سنگھ کھنگورے کو نیو روریڈیولوجی سے تعلیم کے شعبہ اور متعدد پروفیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کے لیے اپنی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ تیسرا شخص وجئے کمار ہے جو ایک نیوکلیئر میڈیسن اسپیشلسٹ اور محقق ہے اور اسے اپنی طبی تحقیق برائے نیوکلیئر میڈیسن اینڈ بائیولوجی کے شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف کے طور پر آرڈر آف آسٹریلیا میڈل برائے 2017 ء تفویض کیا گیا۔