تین کروڑ روپئے مالیتی پرانی کرنسی کیساتھ پانچ افراد گرفتار

پونے 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پونے پولس نے پانچ افراد بشمول احمد نگر کے سنگامنیر تعلقہ کے کارپوریٹر کو تین کروڑ روپئے مالیت کی پرانی کرنسی کے ساتھ جمعہ کو گرفتار کرلیا ۔ کھڑک پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر راجندر موکیشی نے بتایا کہ رویوار پیٹھ علاقے کے ایک فلیٹ سے چھاپے کے دوران ان لوگوں کوگرفتار کیا گیا۔پولس نے بتایا کہ پرانی کرنسی جن کی مالیت تین کروڑ روپے ہے بیگ میں رکھی ہوئی تھی۔ موکیشی نے بتایا کہ بند ہوئی 500 اور 1000 روپے کی پرانی کرنسی کے ساتھ پانچ افراد ایکسچنچ کے لئے آئے تھے ۔اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم کی شناخت سنگامیر کے کارپوریٹر گجیندر باجابا ابھانگ (47)، پونے سے تعلق رکھنے والے وجے ابھیمانو شنڈے (38) اور آدتیہ چون(35)، پھالٹن ستارا سے تعلق رکھنے والے سریش پندورنگ جگتاپ (40) اور کاشی ناتھ بھنڈاگلے کے طور پر ہوئی ہے ۔