واشنگٹن ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے تین عرب ممالک میں موجود اپنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کوواپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹریاٹ میزائل نظام کی واپسی کی وجہ انہیں اپ گریڈ کرنا اور چین اور روس پر توجہ مرکوز کرنا بتائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع [پینٹاگون] کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں تین عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا اگلا مرکز چین اور روس ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکی عہدیدار نے بتایا کہ پنٹگان کویت، اردن اور بحرین میں موجود اپنے چار پیٹریاٹ سسٹم واپس لینے کی تیاری کررہا ہے۔