تین طلاق بل کو جیہ پردا کی تائید

شرڈی 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سے سیاستدان بننے والی جیہ پردا نے مجوزہ تین طلاق بل کی تائید کی ہے اور کہا کہ اس سے مسلم خواتین کو انصاف اور احترام ملے گا ۔ یہاں مندر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیہ پردا نے کہا کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا احترام کرتی ہیں لیکن اگر پارلیمنٹ میں یہ بل منظور ہوتا ہے تو بورڈ کو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔ وہ اس بل پر مسلم پرسنل بورڈ کی مخالفت سے متعلق سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے مسلم خواتین کو فائدہ ہوگا ۔ انہیںانصاف اور احترام ملے گا ۔