شیلانگ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمیشن او پی راوت نے آج کہاکہ تریپورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے کیوں کہ کافی اقدامات تینوں شمال مشرقی ہند میں چیالنجوں سے نمٹنے کے لئے کئے جاچکے ہیں۔ تمام حساس مراکز رائے دہی پر اضافی جمعیت تعینات کی گئی ہے۔