چندی گڑھ ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر گورنمنٹ ریلوے پولیس آفیسر کے مطابق ہریانہ میں پانی پت ریلوے اسٹیشن سے دو تا تین کلومیٹر دور نوجوانوں نے ریلوے پٹری پر سیلفی لینے میں مصروف تھے کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ تینوں نوجوان پیر کی شام دہلی امبالہ روڈ پر پانی پت اور بابر پور کے درمیان پٹری پر سیلفی لے رہے تھے ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر پانی پت ایس ایم دیاس کے مطابق تینوں نوجوان جن کی عمریں 18-20 کے درمیان ہیں آپس میں رشتہ دار ہوتے تھے ۔ تینوں نوجوانوں کے نام سنی ، چمن اور کشن بتائے گئے ہیں ۔ ان کا ایک اور ساتھی رشتہ دار دنیش زد میں آنے سے بال بال بچ گیا ۔تین نوجواونوں کی جسم کے ٹکڑے دس تا بیس میٹر دوری پر پائے گئے اور ان کی باقیات کوپوسٹ مارٹم کے بعدورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔