تین سال میں ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی ‘ وزیر پنچایت راج

حیدرآباد 2 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) کریمنگر 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے ہر گھر کو آئندہ تین سال میں پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جائیگا ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یہاں پینے کے پانی کی سربراہی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگنہ حکومت نے پینے کے پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس کو باوقار پراجیکٹس قرار دیا ہے ۔ ان پراجیکٹس کیلئے 35,000 کروڑ روپئے کے اخراجات ہونگے ۔ تلنگانہ ریاست میں گرڈ کا فاصلہ 154 کیلومیٹرس کا ہے جس میں 19000 ٹینکس اور دوسرے کنووں کا احاطہ کیا جائیگا ۔ قبل ازیں کے ٹی آر نے سرسلہ اسمبلی حلقہ میں انٹیگریٹیڈ سرویس سنٹر کا بھی افتتاح انجام دیا ۔