تین سال میں صنعتی یونٹس بند ہونے سے ہزاروں ورکرس متاثر: دتاتریہ

نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے ایک اہم بیان کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں مختلف صنعتی یونٹس کے بند ہونے سے زائد از 6400 ورکرس متاثر ہوئے ۔ مملکتی وزیر برائے لیبر و ہاؤسنگ بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ 161 صنعتی یونٹس کے بند ہونے سے زائد از 6400 ورکرس متاثر ہوئے ۔ مملکتی وزیر برائے لیبر و ہاؤسنگ بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ 161 صنعتی یونٹس بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے 6442 ورکرس روزگار سے محروم ہوگئے ۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی یونٹس بند ہوجانے کے بعد بیروزگار ہوجانے والے ورکرس کی امداد کیلئے ہنرمندی کے مختلف پروگرامس شروع کئے گئے ہیں جن کا اطلاق بھی ہوا ہے۔