ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریتک روشن اور کٹرینہ کیف کی نئی فلم بینگ بینگ کے خوبصورت مناظر، حیران کن ایکشن مناظر اور دونوں اداکاراؤں کے اسٹار پاور کی وجہ سے اس فلم نے ملکی سطح پر صرف تین دنوںمیں 71.72 کروڑ روپئے کا بزنس کیا ہے۔ ان تین دنوںکے اندر 140 کروڑ روپئے کے خطیر بجٹ سے تیار کی گئی اس فلم کو دیکھنے کیلئے ریتک اور کٹرینہ کے مداح ٹوٹ پڑے تھے۔ سدھارتھ آنند کے ڈائریکشن میں تیار کی گئی اس فلم کو گاندھی جینتی کے روز ریلیز کیا گیا تھا جس کی موسیقی کے بھی بڑے چرچے ہورہے ہیں جو وشال دادلانی اور شیکھر راؤ جیانی نے ترتیب دی ہے۔ ریتک اور کٹرینہ کے علاوہ فلم میں ڈینی، جاوید جعفری، دپتی نول، کنول جیت سنگھ اور جمی شیر گل کے بھی اہم رولزہیں جس کی شوٹنگ شملہ، پراگ اور لندن میں کی گئی ہے۔