حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد ، تین درجات کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کا 14 جون صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری امتحانات مقرر ہیں ۔ مرکز مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ اور محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ ، دونوں مدارس کے طلباء وطالبات کو ہال ٹکٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ گرمائی تعطیلات میں خصوصی جماعتوں سے جنہوں نے استفادہ کیا اور کسی وجہ سے ہال ٹکٹس حاصل نہ کرسکے ہوں تو امتحان کے اوقات سے دس منٹ قبل سنٹر پر حاصل کرلیں ،40 روز بعد نتیجہ اور کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری ( صدر سوسائٹی ) مراکز کے نگرانی میں امتحانات منعقد ہوں گے ۔۔