تین بڑے توپ خانہ نظام فوج میں تعینات: وزیر دفاع

دیولالی (مہاراشٹرا) 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج 3 بڑے توپ خانہ نظاموں کو فوج میں تعینات کردیا۔ اِن میں M777 امریکن الٹرا لائیٹ ہوئٹزرس اور K-9 وجرا شامل ہیں۔ تیسرا نظام ’’کمپوزٹ گن ٹوئنگ وہیکل‘‘ ہے جو ملک کی موجودہ توپوں کو میدان جنگ منتقل کرتا ہے۔ تعیناتی کی تقریب دیولالی میں منعقد کی گئی اور اِس کے بعد پہلی رجمنٹ جو تقریباً 18 ، M777 توپوں اور وجرا پر مشتمل تھی، نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ 145 ، M777 توپیں خریدنے کے لئے ہندوستان نے نومبر 2016 ء میں امریکہ کو وزارت خارجہ کے فروخت کے پروگرام کے تحت 5070 کروڑ روپیوں کا معاہدہ کیا تھا۔