حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے آج ایم ایل اے کوٹہ کے تحت تینوں ہی ایم ایل سی نشستوں پر اپنے مخالف امیدواروںکو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ ٹی آر ایس امیدواروں نے رنگا ریڈی ‘ نلگنڈہ اور ورنگل حلقوںسے کامیابی حاصل کی ۔ پارٹی کے امیدواروں نے پٹنم مہیندر ریڈی ‘ چنپا ریڈی اور پی سرینواس ریڈی نے کامیابی حاصل کی ۔ ووٹوں کی گنتی کا آج صبح 8 بجے آغاز ہوا اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے نتائج کا اعلان کیا ۔ پٹنم میندر ریڈی کو کانگریس امیدوار پرتاپ ریڈی پر 244 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی جبکہ چنپا ریڈی کو کانگریس امیدوار کومٹی ریڈی لکشمی ریڈی پر 226 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی ۔ پی سرینواس ریڈی نے کانگریس امیدوار وینکٹ رتنم ریڈی کو 825 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی پر پارٹی صدر و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ۔ چندر شیکھر راو نے ان امیدواروں کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے وزرا ‘ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی و دوسرے قائدین کی ستائش بھی کی ۔