تین اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کا عدالتی حکم

نئی دہلی ۔ /2 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی ایک عدالت نے حکم دیا کہ میگی برانڈ کے ایمبسیڈری امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشٹ اور پریتی زنٹا کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے اور انہیں ضرورت ہو تو گرفتار کرلیا جائے۔جبکہ حکومت کیرالا نے حکم جاری کیا کہ نیسلے کمپنی کی تمام مصنوعات بازار سے ہٹادی جائیں ۔ جب تک کہ ان غذائی اشیاء کی جانچ مکمل نہیں ہوجاتی۔ یہ غذائی اشیاء مضر صحت ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ پولیس کو بھی حکم دیا کہ تحقیقات کے دوران گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں ۔