تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے : تیج دیپ کور کمشنر پرنٹنگ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ شریمتی تیج دیپ کور مینن ڈی جی پی ایس پی ایف کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ، پرنٹنگ اسٹیشنری اینڈ اسٹورس پرچیز تعینات کیا گیا ۔ مسٹر اے بی وینکٹیشور راؤ اڈیشنل ڈی جی ( آکٹوپس ) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی پی ایس پی ایف مقرر کیا گیا شریمتی تیج دیپ کور مینن متبدلہ ۔ مسٹر جے وی راموڈو ڈی جی ( آپریشنس ) ڈی جی آکٹوپس کی زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ مسٹر اے روی کرشنا ایس پی انٹلی جنس سی کو کمانڈنٹ فورتھ اے بی ایس پی بٹالین مامنور ورنگل تعینات کیا گیا ۔