تین آئی اے ایس عہدیداروں کو سکریٹری کے عہدوں پر ترقی

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) حکومت نے تین آئی اے ایس عہدیداروں کو سکریٹری کے عہدہ پر ترقی دی ہے۔ ان میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل شامل ہیں۔ 1998 بیاچ سے تعلق رکھنے والے تین آئی اے ایس عہدیدار سید عمر جلیل ‘سندیپ کمار سلطانیہ کمشنر ٹرانسپورٹ اور شریمتی انیتا راجندرا کو ترقی دی گئی۔ سید عمر جلیل اس ترقی کے بعد سکریٹری اقلیتی بہبود کے عہدہ پر فائز ہوں گے ۔ اس سے قبل وہ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تھے لیکن حکومت نے تین عہدیداروں کے ساتھ انہیں بھی سکریٹری کے عہدہ پر ترقی دی ہے ۔